فیصل آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ساہیوال کا ملزم صفدر قابل اعتراض تصاویر کی بناء پر اپنی سابق منگیتر کی شادی کے بعد اسے بلیک میل کررہا تھا۔ ملزم نے لڑکی کو طلاق دلوانے کیلئے اسکی تصاویر اسکے شوہر کو بھی بھجوائیں ، دوسرے واقعہ میں ملزم سخاوت علی قابل اعتراض تصاویر بنا کر اپنے ہمسایہ میں فیملی کو بلیک میل کر رہا تھا۔