شہری، قصاب مل کر کو رونا وا ئرس اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تعاون کریں ، افتخار گیلا نی مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ عشروں سے زیر التو مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،سلاٹر ہا ئوس ،سبزی منڈی کا کا م حتمی مرحلہ میں ہے ،سات ارب روپے سے سیوریج اور واٹر سپلائی سکیمیں شروع کی گئیں مگر فعال نہ ہو سکیں ، شہری اور قصاب دونوں مل کر کورونا وا ئرس اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن قصابان آزادکشمیر کی تقریب حلف برداری سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مظفرآباد شہر میں ٹریفک سمیت دیگر مسائل بتدریج حل کئے جا رہے ہیں ۔