تازہ ترین

زیادتی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات یقینی بنائی جائے، آئی جی

زیادتی-سے-متعلق-مقدمات-کی-تحقیقات-یقینی-بنائی-جائے،-آئی-جی

انسانی حقوق کی خلاف ورزی و دیگرکیسزکی چھان بین ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق کی جائےڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے جامعہ کراچی سے مسلسل رابطہ رکھا جائے،کلیم امام کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ خواتین و بچوں سے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مختلف مقدمات کی تحقیقات، چھان بین اور تمام تر تفتیشی پیش رفت پر عمل درآمد کو ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے کیسز سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشتمل مختلف نوعیت کے مقدمات اور انویسٹی گیشن کے امور پر تفصیلی اورکیس ٹو کیس بات ہوئی۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کے قوانین، سندھ پولیس کی ایس او پی پر شرکا نے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ایسے مقدمات میں درکار ڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے جامعہ کراچی اور لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے متعلقہ شعبہ جات سے مسلسل رابطوں کو بھی یقینی بنایا جائے، جس کا مقصد ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹس کو مقررہ مدت میں عدالتوں کو فراہم کرنا ہے۔ پولیس کی دعوت پر ایڈیشنل ہوم سیکریٹری اورفنانس کے سینئر آفیسرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، حیدرآباد، سکھر ، کراچی رینجز اور زونزکے ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ایڈیشنل آئی جیز سی ٹی ڈی، آپریشنز، اسپیشل برانچ ، ای اینڈ ٹی، ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹرز، فنانس، انویسٹی گیشن، آپریشنز سمیت دیگر نے براہ راست شرکت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں