تازہ ترین

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا پنشن فنڈ ڈیڑھ ارب تک پہنچ گیا:عمرسعید قادری

زرعی-یونیورسٹی-فیصل-آباد-کا-پنشن-فنڈ-ڈیڑھ-ارب-تک-پہنچ-گیا:عمرسعید-قادری

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا پنشن فنڈ ڈیڑھ ارب تک پہنچ گیا جسے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے مزید ترقی دی جائیگی۔ فیصل آباد: ان باتوں کا اظہار یونیورسٹی کے ٹریژرو رجسٹرارعمر سعید قادری نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چار سو ملین سے شروع کیا جانے والا یہ فنڈ بتدریج فروغ پذیر ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔ تقریب سے جنرل سیکرٹر ی اے ایس اے ڈاکٹر انجم ضیا اور ڈاکٹر صغیر احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر شہباز طالب ساہی و دیگر فیکلٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں