تازہ ترین

زرعی شعبہ کیلئے 57ارب کاپیکیج منظور کر لیا گیا،واصف خورشید

زرعی-شعبہ-کیلئے-57ارب-کاپیکیج-منظور-کر-لیا-گیا،واصف-خورشید

ملتان: سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہاہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے قریباً 57ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دی ہے ۔ اس زرعی پیکیج کو وفاقی کابینہ نے بھی منظور کرلیا ہے ۔ اس زرعی پیکیج کے تحت کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کھادوں کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں کاشتکاروں کو ڈ ی اے پی اور فاسفیٹ کھاد پر 925 روپے فی بوری جبکہ یوریا اور نائٹروجنی کھاد پر 243 روپے فی بوری کے حساب سے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ زرعی پیکیج کے تحت کاٹن سیڈ کیلئے 2.3 ارب روپے اور سفید مکھی سے کپاس کی فصل کے تحفظ کیلئے 2.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ زرعی قرضوں کے سود پر 9 ارب روپے کی سبسڈی کے علاوہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے ٹریکٹرز پر بھی 2.5 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے مرکزی و ثانوی علاقہ جات کی 54 تحصیلوں کے ترقی پسند کاشتکاروں کو پی بی روپس سبسڈی پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے ۔ علاوہ ازیں کپاس کے علاقوں میں پی بی روپس کے نمائشی پلاٹس لگائے جائیں گے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں