تازہ ترین

ریٹائرڈ افسران کو سیاست کا شوق ہے تو رینکس اور ٹائٹلز اتار پھینکیں:مریم نواز

ریٹائرڈ-افسران-کو-سیاست-کا-شوق-ہے-تو-رینکس-اور-ٹائٹلز-اتار-پھینکیں:مریم-نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ افسران کو سیاست کا شوق ہے تو رینکس اور ٹائٹلز اتار پھینکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر ریٹائرڈ فوجی افسران کو سیاست کا زیادہ شوق ہے تو افواج پاکستان نے ان کو جو رینکس، تمغے اور عزت دی ہے اسے اتاریں، ادارے کو واپس کریں اور اپنے ناموں سے رینکس اتار کر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں، پھر سیاست کریں۔ انہوں نے بنی گالہ کو منہ گالہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک تالہ کھولنے کے لیے پانچ کیرٹ کا ہیرا مانگا گیا،بنی گالہ کو منی گالہ کہنا بے جا نا ہوگا،میڈیا تھوڑا سا معاملے کو سمجھے، عمران خان کو دکھانا کم کرے۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر شہباز شریف نہیں کرسکتا تو کوئی نہیں کرسکتا،ہم نے پہلے بھی عوام کو ریلیف دیا آئندہ بھی دیں گے، خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کا پروگرام شروع کیا،آئندہ دنوں میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ عوام کو 28ارب کا ریلیف پیکج دیا،آٹا چینی سستی کی گئی،عوام کی سہولت کے لیے سستا حج دیا، مستقبل میں مزید ریلیف بھی دیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں