جنوبی کوریا کی جانب سے ریسیپی بتانے والا ریفریجریٹر متعارف کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے جدید ٹیکنولوجی کی مدد سے ریفریجریٹراب ریسیپی بھی بتائے گا۔ جنوبی کوریا کی بڑی کمپنیوں نے ایک ایسا ریفریجریٹر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے اندر سبزیوں، پھلوں، گوشت اور مصالحہ جات کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو کھانے کی ریسیپی بھی بتائے۔ان اسمارٹ ریفری جریٹرز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (آئی اے) کا استعمال کیا گیا ہے جو اپنے اندر موجود سبزیوں، پھلوں، گوشت اور دیگر لوازمات کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ریفریجریٹر لوازمات کو پہچاننے کے بعد کھانے کی ریسیپی بتاسکتا ہے۔ خیال رہے ریفریجریٹرز میں کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے، اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس تصویر کی مدد سے فریج میں موجود اشیائے خورونوش کو پہچان سکتا ہے۔اس سے قبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی صلاحیت کے حامل ریفریجریٹر متعارف کروائے ہیں، تاہم ریسیپی بتانے سے متعلق ٹیکنالوجی ماضی کی دیگر ٹیکنالوجیز سے زیادہ بہتر ہے۔واضح رہے اس رفریجریٹرز کے بارے میں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسمارٹ ریفریجریٹر کو سی ای ایس 2020 میں متعارف کروائیں گی۔