کراچی : پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی شرمیلافاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کرگئے۔ https://twitter.com/sharmilafaruqi/status/1447727087431913474?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1447727087431913474%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F7770 تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے والد کا ہاتھ تھام رکھا ہے ۔ ٹویٹ کے عنوان میں انہوں نے لکھا کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔ شرمیلا فاروقی کے ٹوئٹ پر نامور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔ عثمان فاروقی ریٹائرڈ بیوروکریٹ سلمان فاروقی کے بھائی بھی ہیں۔ مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔