رونالڈو نے دبئی گلوب ساکر پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا
شائع شدہ تاریخ 30 دسمبر, 2019
گال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی گلوب ساکر پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا، ایوارڈ حاصل کرنے پر رونالڈو کافی خوش نظر آئے اور ووٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ دبئی میں ہونے والے ساکر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔ دبئی گلوب ساکر ایوارڈز کے ونر چننے کے لئے ووٹنگ کروائی گئی تھی جس میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر مینز پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے جیتا ۔ایوارڈ حاصل کرنے پر رونالڈو کافی خوش نظر آئے اور ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئے سال میں بھی ان کی پرفارمنس اچھی ہی رہے گی ۔ ویمن ساکر پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ انگلینڈ کی لوزی برانز نے جیتا، جبکہ کوچ آف دی ائیر کا ایوارڈ لیورپول کے جرگن کوپ نے حاصل کیا۔