تازہ ترین

روس کی جانب سے عارضی طورپر جنگ بندی کا اعلان

روس-کی-جانب-سے-عارضی-طورپر-جنگ-بندی-کا-اعلان

ماسکو : روس کی جانب سےانسانی بنیادوں پر عارضی  طور پر  حملے روکنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔  غیرملکی میڈیا کے مطابق  روس نے مقامی وقت 10بجے سےعارضی طورپر حملےروکنے کا اعلان کردیا ، حملے مریوپول اوروولنوواخا سے شہریوں کو وقت دینے کیلئے روکے گئے ہیں ۔   غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کےشہرمریوپول سے انسانی بنیادوں پرشہری  انخلا کا سلسلہ شروع ہوگیا ، شہری انخلا مقامی وقت کےمطابق 11بجے شروع ہوگا۔  مریوپول حکام  کا کہنا ہے کہ  روسی فوج کےحملے صبح 9بجے سے شام 4بجے تک بندرہیں گے۔  روس نے اپنے 10 دن تک جاری رہنے والے حملے میں یوکرین کے جنوبی بحیرہ اسود کے ساحل پر دو اہم شہروں بردانسیک  اور خیراسون پر قبضہ کر لیا ہے۔ عارضی جنگ بندی  خیال رہے کہ گزشتہ روز روس اور یوکرین  انسانی امداد کیلئے عارضی جنگ بندی پر متفق ہوگئے تھے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو روس نے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کر دیا ۔  اس دوران روس نے یوکرین کے شہر خیرسون پر قبضہ کر لیا، یہ جنگ یوکرینی دارالحکومت کیف تک پہنچ چکی ہے اور روسی فوج کیف میں داخل ہو چکی ہے۔ اب تک کی جنگ میں دونوں جانب کے سیکڑوں فوجی اور یوکرینی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ یوکرین کے 2 اہم ایٹمی پلانٹ بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں