تازہ ترین

روس کا آج پھر محفوظ راستہ دینے کیلئے عارضی سیز فائرکا اعلان

روس-کا-آج-پھر-محفوظ-راستہ-دینے-کیلئے-عارضی-سیز-فائرکا-اعلان

روسی وزارت خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر  شہریوں کے انخلا کے لیے عارضی طور پر سیز فائر کررہے ہیں، روس کی جانب سے سیز فائر کے بعد یوکرین کے شہر سومی سے انخلا شروع ہوچکا ہے ، شہریوں کا پہلا قافلہ یوکرین کے مرکزی شہر پول ٹووا پہنچ گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1100 غیر ملکی طلبا پول ٹووا سے مغربی شہر لیویف ٹرین کے ذریعے جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق روس کے حملوں سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ کر جاچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پولینڈ سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ وزارتِ خارجہ کی ایماء پر پولینڈ روانہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب  یوکرین نے روسی حملوں  کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے بین الااقوامی عدالتِ انصاف جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں جنگ کو روکنے کا مطالبہ اور نسل کشی پر روس کے مواخذے کی درخواست کی جائے گی ، دوسری جانب روس نے خبر دار کیاہے کہ روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو اس کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے اور فی بیرل تیل کی قیمت300ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں