تازہ ترین

روس جانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، وزیر اعظم

روس-جانے--پر-سنگین-نتائج-کی-دھمکیاں-دی-گئیں،-وزیر-اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس جانے پر نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیا کسی خود مختار آزاد ملک کو ایسی دھمکیاں دی جاسکتی ہیں۔ اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہتے ہیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا، بھارت پابندیوں کے باجود روس سے تیل خرید رہا ہے اور امریکہ کہتا ہے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی اس کو کچھ نہیں کہہ سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکا کو ناراض نہ کرنے کی وجہ آزاد خارجہ پالیسی کا نہ ہونے سے نقصان ہوا ہے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے مداخلت نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت امریکا کا اتحادی ہے مگر روس سے تعلقات قائم کر رہا ہے، بقول امریکا بھارت آزاد ہے تو ہم کیا ہیں؟ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں