تازہ ترین

روس ، یوکرین کشیدگی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

روس-،-یوکرین-کشیدگی-:-عالمی-منڈی-میں-تیل-کی-قیمتوں-میں-مزید-اضافہ

روس اوریوکرین کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات  کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96  ڈالرہونےکے بعد  1.2 فیصد اضافے  سے $95.61 فی بیرل پرآگیا ہے ۔ سپلائی میں خلل کے خدشے پر تیل کی قیمتیں 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔  یاد رہے  یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے بعد امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کسی وقت بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے بعد جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے واپس بلا لیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون نے روس کے یوکرین پر ممکنہ حملے کی خبروں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کے روسی منصوبے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں