سرجیکل آلات کی دستیابی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے :اجلاسوں سے خطاب لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں رمضان بازاروں کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا صوبے بھر میں رمضان بازار 25 شعبان سے قائم کر دئیے جائیں گے ۔ایک اور اجلاس میں ان سے سرجیکل آلات کے درآمدکنندگان اور مینو فیکچرر زنے ملاقات کی جس میں حفاظتی ماسک، گلوز اور سرجیکل آلات کی دستیابی اور مقامی سطح پر تیاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔میاں اسلم اقبال نے کہا سرجیکل آلات کی دستیابی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔ سمن آباد میں کھلی کچہری کے موقع پر انہوں نے 3 گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنے اور بعض کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔