ان دنوں ہم ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ جدا ہوئے کچھ اس طرح میں رضاعی بہن اور بھائی کی شادی کی کہانی دکھانے پر تنقید کی زد میں ہے،یہ ڈرامہ خلیل الرحمان نے لکھا ہے اور مومنہ دورید نے پروڈیوس کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈرامے کا ٹیزر ٹرینڈ کررہا جس کی اہم وجہ ڈرامے کی کہانی ہے ڈرامہ اس ڈرامہ سیریل میں رضاعی بہن بھائی (یعنی دودھ شریک) کو ایک دوسرے سے شادی کرتے بلکہ اولاد کی پیدائش بھی دکھائی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر تنقید کی۔ ہم ٹی وی کے ڈرامے ” جدا ہوئے کچھ اس طرح ” کے پرومو میں یہ سنا جاسکتا ہے کہ “ماہا اور اسد کی شادی کیسے کردی، وہ تو رضاعی بہن بھائی ہیں”۔ صرف یہی نہیں بلکہ خاتون بتاتی ہے کہ “اسد میں امید سے ہوں”۔اس شک کو دور کرنے کے لیے ایک مولوی صاحب کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو قرآن پر حلف لے کر مسئلہ حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسی ویڈیو پر معروف کامیڈین علی گل پیر نے بھی مزاحیہ انداز میں ڈرامہ کے انتہائی متنازعہ منظر پر پیروڈی ویڈیو بناڈالی ۔ https://www.instagram.com/p/CT1vLtvMNcP/?utm_source=ig_embed&ig_rid=95f01c24-9e6d-4604-b237-1225f4644245 موجودہ صورتحال کے مطابق ڈرامہ سیریل جدا ہوئے کچھ اِس طرح ہم ٹی وی پر آن ائیر ہے جس میں مرکزی کرداروں میں در فشاں سلیم اور نبیل زبیری نظر آرہے ہیں۔