نئی دلی: ماضی کے مقبول بولی وڈ اداکار رشی کپور کی موت کے 2 سال بعد ان کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ کو ریلیز کردیا گیا۔ چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے آنجھانی اداکار رشی کپور 2020ء میں کچھ عرصہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے تھے۔ زندگی کے آخری ایام میں رشی کپور ’شرما جی نمکین‘ نامی فلم میں کام کر رہے تھے، جسے اب ریلیز کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’شرما جی نمکین‘ کی نصف شوٹنگ کے وقت ہی رشی کپور چل بسے تھے، جس کے بعد فلم میں ان کا آدھا کردار پریش راول نے ادا کیا ہے۔ شرما جی نمکین کی کہانی ایک 60 سالہ مرد کے گرد گھومتی ہے، فلم میں رشی کپور اور ان کی جگہ آدھا کردار ادا کرنے والے پریش راول کے ساتھ ادکارہ جوہی چاولہ کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔