راولپنڈی میں قُل کی دعا کے دوران جھگڑا، بیٹا جان سے گیا

شائع شدہ تاریخ 17 مارچ, 2026
راولپنڈی-میں-قُل-کی-دعا-کے-دوران-جھگڑا،-بیٹا-جان-سے-گیا

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ الدین میں پیش آیا جہاں ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے نوجوان زخمی ہوا جس کے بعد ملزم فرار  ہوگیا۔

بعدازاں نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔