راولپنڈی میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنانے والا یونٹ پکڑا گیا
شائع شدہ تاریخ 25 فروری, 2026
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے نجی لیب پر کارروائی کرتے ہوئے دستاویزات، جعلی مہریں اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی درخواست پر نجی لیب کے 3 ملازمین کو گرفتار کرکے لیب کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سامان بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ملزمان کے پاس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا، ملزمان 2600 سے زائد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساڑھے 7 ہزار روپے کا دیا جاتا تھا۔