پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے 27 فروری کو ہونے والے فائنل میں شامل ہونے کی خبر کی تردید کردی۔ راشد خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی لیکن قومی فریضے کے سبب میں فائنل میں شامل نہیں ہوسکوں گا، چونکہ نیشنل ڈیوٹی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ https://twitter.com/rashidkhan_19/status/1497522281945321478?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1497522281945321478%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F278587 انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور سی او او ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ راشد پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان آئیں گے لیکن کرکٹر نے ازخود ان خبروں کی تردید کردی۔