اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے ، راجہ پرویزاشرف بلامقابلہ اسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پینل آف دی چیئر ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ راجہ پرویزاشرف اسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہوگئے ۔ انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کو سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کر دیا، اسپیکر کے عہدے کیلئے راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس سے قبل اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں آئی جتنی عمران خان کی حکومت تھی۔ اس وقت پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 35 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو پورے ملک کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے جانے والی حکومت نے بجلی کی مینجمنٹ پر کوئی توجہ نہیں دی اور نئے پلانٹس گیس اور تیل کی کمی کے باعث بند پڑے ہیں۔ اتنی نااہل حکومت پاکستان میں کبھی نہیں آئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر ایوان میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سمیت اتحادی جماعتوں کے سربراہ اور اراکین اسمبلی ایوان میں موجود ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف بھی ایوان میں موجود ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین سے ان کی نشست پر ملاقات کی۔