کراچی: ڈبلیو ڈبلیو ای میں رائل رمبل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں 30 ریسلر رنگ میں اترے جن میں بروک لیسنر، رومن رینز سمیت دیگر شامل تھے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے رائل رمبل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں 30 ریسلرز ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے کوشاں تھے، انتظامیہ کی جانب سے سینئر ریسلر ’ایج‘ کی انٹری کرائی گئی تھی جسے مداحوں نے پسند کیا۔ https://twitter.com/ryansatin/status/1221692335278325761 ایج نے اپنی واپسی کو درست ثابت کرتے ہوئے رومن رینز کے اسپیئر کو ناکام بنایا اور انہیں ہی اسپیئر لگایا ساتھ ہی ایج اور اورٹن نے مل کر ڈرکیو میکن ٹائر کی بھی خوب دھلائی کی۔ مداحوں کی جانب سے جہاں رائل رمبل کو پسند کیا گیا وہیں ایج کی انٹری بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی۔ https://twitter.com/CenationMarian/status/1221697126641565697 حال ہی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ریسلر ڈریو میکنٹائر نے رائل رامبل مقابلے میں حصہ لے کر نئی تاریخ رقم کردی اور اب وہ ریسل مینیا میں حصہ لیں گے۔ میکنٹائر نے ناصرف رومن رینز کو رنگ سے باہر پھینکا بلکہ اپنی سپر کک لگا کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جنہیں رائل رمبل کا فیورٹ قرار دیا جارہا تھا بروک لیسنر کو بھی باہر کا راستہ دکھا کر مقابلہ جیت لیا۔ https://twitter.com/WWE/status/1221629110641922049 ویمنز رائل مقابلے میں چارلوٹ فلیئر نے کامیابی حاصل کرکے ریسل مینیا میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے رائل رمبل مقابلے میں سیٹھ رولنز نے کامیابی حاصل کرکے ریسل مینیا میں رسائی حاصل کی تھی اور ریسل مینیا مقابلے میں بروک لیسنر کو شکست دے کر ہیوی ٹائٹل لے اڑے تھے۔