تازہ ترین

ذیا بیطس ، بلڈ پریشر گردوں کی بیماری کی اہم وجو ہات ، ما ہرین

ذیا-بیطس-،-بلڈ-پریشر-گردوں-کی-بیماری-کی-اہم-وجو-ہات-،-ما-ہرین

مرض سے بچنے کیلئے ورزش، متوازن غذا کو زندگی کا لازمی جز بنایا جا ئے ، شفا ہسپتال میں گفتگو اسلام آباد: ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گردوں کی بیماری کی بڑی وجوہات میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر سرفہرست ہیں، گردوں کی بیماری سے بچائو کیلئے متوازن غذا اور ورزش کو زندگی کالازمی جز بنایاجائے ۔ ان خیالا ت کااظہار ڈاکٹر دانیال حسن ، ڈاکٹر سید نیئر محمود ، ڈاکٹر سید فرحت عباس ، ڈاکٹر مومنہ منظور ، ڈاکٹر کرن خورشید اور ڈاکٹر ریضان خان نے شفا ہسپتال کے زیر ا ہتمام گر دوں اور غذائیت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شفا ہسپتال نے گردوں کی بیماری کے حوا لے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے فری ہیلتھ کیمپ کا اہتمام کیا تھا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں