تازہ ترین

دیکھو اور انتظار کرو۔۔۔ آصف زرداری کی ساتھیوں کو ہدایت

دیکھو-اور-انتظار-کرو۔۔۔-آصف-زرداری-کی-ساتھیوں-کو-ہدایت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نےاپنے ساتھیوں کو خاص ہدایات کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ساتھیوں کو خاص ہدایات کی ہیں اور کہا ہے کہ دیکھو اور انتظار کرو۔انہوں نے اپنے ساتھیوں کو آگاہ کیا ہے کہ نومبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ نومبر اور آگے آنے والے مہینے سیاست میں بہت اہم ہوں گے۔ آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کی سندھ حکومت کے سامنے رکاوٹ ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔جب کہ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور حسین نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت نہیں کیا جائے گی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے کسی غیر جمہوری احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،ہم کسی بھی صورت میں سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمن کی کیسے اور کس حد تک مدد کر سکتے ہیں پیپلز پارٹی اجلاس میں فیصلہ کریگی ،مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو اسلام آباد آرہے ہیں،ہم بہت جلد جنوبی پنجاب کا رخ کریں گے،ہم ہر جمہوری احتجاج میں مولانا صاحب کا ساتھ دیں گے تاہم دھرنا معاملہ پر اختلاف ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے اور کسی کو دوسرو ں کی حدود میں مداخلت نہیں کر نی چاہیے۔پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کسی ایسے دھرنا کا حصہ نہیں بن سکتی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا آغاز کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں