دوہفتے میں17ہزار سے زائد افراد کیخلاف کارروائی ہوئی:سی ٹی او
شائع شدہ تاریخ 08 اپریل, 2020
ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ دو ہفتے کے دوران سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے حالیہ حکومتی ٹرانسپورٹ پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے والے 17ہزار 946افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ فیصل آباد: ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف خاں نے کیا انہوں نے مزید کہا موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر 11ہزار 670افراد کے خلا ف کارروائی کی جاچکی ہے جبکہ 5756 مسافر بردار رکشوں کے خلاف کارروائی کی گئی اسی طرح 520 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پرسٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرناپڑا۔