تازہ ترین

دولت مشترکہ سیکر ٹریٹ کے ماہرین جلد پا کستان آ ئینگے ، عثمان ڈار

دولت-مشترکہ-سیکر-ٹریٹ-کے-ماہرین-جلد-پا-کستان-آ-ئینگے-،-عثمان-ڈار

وفاقی وزیر اسد عمر سے معاون خصو صی کی ملاقات ، یو تھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پر گفتگو اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ سیکرٹریٹ کے ماہرین کی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کر یگی جس سے ملک میں نوجوانوں کے بارے میں حکومتی اقدامات سے متعلق مزید شعبوں میں شناخت میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کے دوران انہیں یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس گروپ کے لندن میں ہونے والے اجلاس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان 2013 میں یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں98ویں نمبر پر تھا جبکہ 2017میں 154 ویں نمبر پر پہنچ گیا جس سے ماضی کی حکومتوں کی نوجوانوں کے امور سے متعلق عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے معاون خصوصی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں وزیراعظم کامیاب نو جوان پروگرام کے تحت تمام اقدامات میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں