دورہ انگلينڈ سے پہلے قومی کرکٹرز کے کرونا ٹيسٹنگ کی تاريخ ميں تبديلی کردی گئی ہے۔پہلی کوويڈ ٹيسٹنگ 20 کے بجائے 22 جون کو ہوگی۔ قومی کرکٹرزکےٹيسٹ لاہور،کراچی،راولپنڈی اورپشاور ميں ہوں گے۔دوسری کوويڈ ٹيسٹنگ 25 جون کو کرانےکی تجويز دی گئی ہے۔ قومی ٹيم کی 28 جون کوانگلينڈ روانگی متوقع ہے۔روانگی کی تاريخ کوجمعہ 19 جون کو حتمی شکل ديئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 30 جولائی تا 3 اگست، دوسرا مقابلہ 7 تا 11 اگست اور تیسرا میچ 20 سے 24 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 29 اگست، دوسرا 31 اگست اور تیسرا 2 ستمبر کو ہوگا۔