دنیا کا سفر کرنے والا جرمن شہری اسلام آباد میں لٹ گیا

شائع شدہ تاریخ 03 اپریل, 2026
دنیا-کا-سفر-کرنے-والا-جرمن-شہری-اسلام-آباد-میں-لٹ-گیا

ذرائع کے مطابق فلپ سام نامی جرمن شہری نے رات گزارنے کیلئے تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر کیمپ لگایا تھا۔

جرمن شہری جب اگلی صبح اٹھا تو اس کی  سائیکل اور قیمتی کیمرہ  دونوں چوری ہوچکے تھے۔

بعد ازاں  جرمن ایمبیسی کی مداخلت پر اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئی جس کے بعد  پولیس سائیکل برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی۔