تازہ ترین

دنیا بھر میں اے سی سی اے ٹاپر زارا نعیم کس پاکستانی کرکٹر اور امپائر کی بھتیجی ہیں؟

دنیا-بھر-میں-اے-سی-سی-اے-ٹاپر-زارا-نعیم-کس-پاکستانی-کرکٹر-اور-امپائر-کی-بھتیجی-ہیں؟

حال ہی میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرکے پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زارا نعیم ڈار سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر علیم ڈار کی بھتیجی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے زارا نعیم ڈار کو اپنی بھتیجی کے طور پر متعارف کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ علیم ڈار کا کہنا تھا کہ زارا نعیم ڈار نے دنیا بھر میں اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرکے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو کہ ہمارے خاندان سمیت پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ https://youtu.be/pj8g5_pZoH8 علیم ڈار نے کہا کہ زارا کی طرح پاکستان کے تمام نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبوں میں کام کرکے پاکستان کا نام مزید روشن کرنا چاہیے۔  زارا نعیم کا تعلق پاکستان کے فوجی گھرانے سے ہے اور وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ واضح رہے کہ علیم ڈار کا شمار دنیا کے بڑے امپائروں میں کیا جاتا ہے اور انہیں آئی سی سی کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ کے فائنل سمیت دیگر اہم میچز کی امپائرنگ کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں