تازہ ترین

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبیعیت ناساز،ہسپتال داخل

دلیپ-کمار-کی-اہلیہ-سائرہ-بانو-کی-طبیعیت-ناساز،ہسپتال-داخل

ممبئی: بھارتی اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبعیت ناساز ہوگئی ، آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو ہندوجا اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق سائرہ بانو کو بلڈپریشرہائی ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 77 سالہ سائرہ بانو کو اسی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے شوہر دلیپ کمار کو داخل کیا گیا تھا۔ بھارتی اداکارہ سائرہ بانو نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1961 میں جنگلی فلم سے کیا تھا۔ 1961 میں فلم جنگلی میں اداکاری کے لیے ان کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ 1967 میں فلم شاگرد اور دیوانہ میں اداکاری کے لیے ان کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ 1974 میں فلم سگینہ میں اداکاری کے لیے ان کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکار دلیپ کمار رواں برس 7 جولائی کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں