تازہ ترین

دعا ملک کا بھائی فیروز خان کے نقشے قدم پر چلنے کا اعلان

دعا-ملک-کا-بھائی-فیروز-خان-کے-نقشے-قدم-پر-چلنے-کا-اعلان

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان نے حال ہی میں شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا جس کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ ان کی بہن اداکارہ دعا ملک بھی بھائی کی نقشے قدم پر چلنے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔جس کے بعد دعا ملک نے ایک انٹرویو میں اعلان بھی کیا تھا کہ وہ بھی جلد اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کریں گی اور ان کے بعد ان کی بہن حمیمہ ملک کی باری ہوگی۔ اور اب دعا ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کردی جس میں وہ اپنے سر کو ڈھانپے ہوئے ہیں۔تحریر جاری ہے‎اس تصویر پر دعا ملک نے لکھا کہ ’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، یا اللہ مدد! ایسا کرنے کے لیے بے حد ہمت چاہیے تھی۔ آپ سب بھی ایسا کرسکتی ہیں'۔ https://www.instagram.com/p/B96pR9zgZ3E/?utm_source=ig_web_copy_link انہوں نے اس تصویر کے ساتھ حجاب سے متعلق قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا۔ویسے دعا ملک نے خود تو اس پوسٹ میں شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے کوئی انکشاف نہیں کیا البتہ ایسا ضرور محسوس ہورہا ہے کے انہوں نے حجاب کرنے کے فیصلے کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔دعا کی اس تصویر کے حوالے سے ان کی بہن حمیمہ ملک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’دعا تم ہمیشہ سے میرا سپورٹ رہی ہو اور میں تم سے ہمیشہ متاثر ہوئی، مجھے تم پر بےحد فخر ہے‘۔ https://twitter.com/HumaimaMalick/status/1240697236926763009 انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا کرے‘۔دوسری جانب حمیمہ نے اپنی ٹوئٹ میں دعا کو حجاب کرنے کی مبارکباد بھی دی۔ https://twitter.com/HumaimaMalick/status/1240688282234531843 خیال رہے کہ دعا ملک نے 2014 میں گلوکارہ ہونے کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔وہ کئی ڈراموں کے ٹائٹل گانے گاچکی ہیں جبکہ انہوں نے 2018 کے ڈرامے ’خفا خفا زندگی‘ میں مرکزی کردار بھی نبھایا تھا۔ https://www.instagram.com/p/B9Kgs1dAvFt/?utm_source=ig_web_copy_link واضح رہے کہ دعا ملک کے بھائی فیروز خان کا ڈراما ’عشقیا‘ اس وقت اے آر وائے ڈجیٹل پر نشر ہورہا ہے، اس کے علاوہ ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ بھی رواں سال عید پر ریلیز ہوگی۔تاہم ان پروجیکٹس کے بعد فیروز خان صرف ان پروجیکٹس کا حصہ بنتے نظر آئیں گے جس کے ذریعے مداحوں کو کوئی مثبت پیغام دیا جائے یا پھر وہ جس کی کہانی روحانیت پر مبنی ہو۔فیروز خان سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں