سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور عدالت نے آئی جی سندھ کامران افضل سے چارج واپس لینے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوآئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ایم آئی ٹی سندھ ہائی کورٹ عدالتی احکامات نئے تعینات ہونے والے افسر کو پہنچائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنی رائےدے کہ کامران افضل اس عہدے کے اہل ہیں یا نہیں،ہم بہتر سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے کوہم انتظامیہ پر چھوڑدیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئی جی سندھ کامران افضل نےغیرحقیقی رپورٹ پیش کی جو مسترد کی جاتی ہے۔ عدالتی احکامات وفاقی حکومت،اٹارنی جنرل اورچیف سیکریٹری سندھ کو پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔