تازہ ترین

داسو حملے اور جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں

داسو-حملے-اور-جوہر-ٹاؤن-لاہور-دھماکے-کی-کڑیاں-ملنے-لگیں

لاہور : داسو میں چینی باشندوں پر حملہ اور جوہر ٹاون دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں حملوں کی ٹیم کا تعلق بھارتی حفیہ ایجنسی را سے ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ داسو حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی لاہور میں مقیم شخص کی ملکیت تھی۔ شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے دونوں افراد سگے بھائی ہیں جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور 15 سال سے پی بلاک ڈیفنس میں رہائش پذیر تھے۔ داسو حملے میں 9 چینی انجینئرز ہلاک جبکہ 4 پاکستانی شہید ہو گئے۔ ادھر جوہر ٹاؤن دھماکے میں تین افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے تھے۔ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گہرا گڑا پڑ گیا۔ جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام افراد  کو سکیورٹی اداروں نے حراست میں لے رکھا ہے جس کی تصدیق وزیر اعلی عثمان بزدار اور اعلی حکام نے کی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں