تازہ ترین

خوشبو کی شاعرہ ، پروین شاکر کاآج 69 واں یوم پیدائش

خوشبو-کی-شاعرہ-،-پروین-شاکر-کاآج-69-واں-یوم-پیدائش

 اسلام آباد: اُردو کی معروف شاعرہ پروین شاکر  کے  چاہنے والے آج ان کی 69 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکر کسی تعارف کی محتاج نہیں ، محبت کی خوشبو کو لفظوں میں پرونے والی اس شاعرہ کی  آج سالگرہ ہے ، اس    سلسلے میں   ادبی حلقوں میں ان کے مداح  نہ صرف کیک کاٹیں گے بلکہ  پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت بھی  پیش کریں گے ۔ پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔پروین شاکر کے والد کا نام سید شاکر حسن تھا، آپ کے نانا حسن عسکری نے انہیں ادبی دنیا میں روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری لینے کے بعد وہ سول سروس آف پاکستان میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں، انہوں نے کچھ عرصہ جامعہ کراچی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے ۔ پروین شاکر کی شاعری کا موضوع عورت اور محبت ہے، ان کے مجموعہ کلام میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام قابل ذکر ہیں پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کے باعث بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے حد شہرت حاصل ہوئی ۔  انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اپنی شاعری سے ادبی دنیا میں نام بنانے والی شاعرہ 26 دسمبر 1994ء کواسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ انسانی جذبات و احساسات کو لفظوں  میں سمونے والی یہ شاعرہ ہمیشہ  اہل ذوق کے دلوں میں زندہ رہیں گی  ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں