تازہ ترین

خود احتسابی کا عمل جاری، دو پولیس کانسٹیبل گرفتار

خود-احتسابی-کا-عمل-جاری،-دو-پولیس-کانسٹیبل-گرفتار

تفتیش جاری، دونوں ملازمین کو قرار واقعی سزا دی جائیگی،سی پی او سہیل چودھری فیصل آباد : پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری ، مویشی چوری اور قتل کیس کے ملزموں کی سرپرستی کرنے پر دو کانسٹیبل گرفتار ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تاندلیانوالا پولیس نے دو مویشی چوروں حسنین اور ذیشان کو گرفتار کیا ۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ایک مویشی چور حسنین کانسٹیبل ہے جس کا پیٹی نمبر 787 ہے اور اس نے حال ہی میں پولیس ٹریننگ سنٹر فاروق آباد سے کورس کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کانسٹیبل حسنین کو 2019 میں اپنے ساتھی کانسٹیبل کا موبائل فون چوری کرنے کی پاداش میں ریکروٹ کورس سے نکال دیا گیا تھا علاوہ ازیں تھانہ ساہیاں والا پولیس نے ننکانہ صاحب میں بطور ڈرائیور تعینات کانسٹیبل مدثر کو گرفتار کر لیا جو پولیس وردی پہن کر تھانہ ساہیاں والا میں ایک قتل کیس میں ملزم فریق کی حمایت کرنے گیا تھا اور پولیس اہلکار کی حیثیت سے مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی ۔ دونوں گرفتار کانسٹیبلز سے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس حوالے سے سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے یکساں ہیں دونوں پولیس ملازمین کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں