مضبو ط معیشت کیلئے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہو نگے ، آ ئی سی سی آ ئی میں خطاب اسلام آباد : وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے کہا کہ خواتین مردوں سے الگ رہ کر کام نہیں کرنا چا ہتیں بلکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہتی ہیں، تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کو جا ئے کار پر عزت و احترام دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مضبو ط معیشت کیلئے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہو نگے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزارت تجارت کی جوائنٹ سیکرٹری برائے ڈبلیو ٹی او عائشہ موریانی، یو این ویمن کی کنٹری نمائندہ عائشہ مختار، کرنداز کی ہیڈ برائے مشرق وسطیٰ شمائلہ رفاقت، پاک ایگری مارکیٹ کی چیف ایگزیکٹو عائشہ احمد، خواتین سفرا، چیمبر کی خواتین ، انٹرپرینیورز کمیٹی کی کنو ینئر آمنہ ملک و دیگر نے شرکت کی۔کشمالہ طارق نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو اگر جائے کار پر کسی قسم کے خوف و ہراس کا سامنا ہو تو وہ آن لائن اپنی شکایت کر سکتی ہیں، ا نہیں دو ماہ کے اندر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔