خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا چیمبر کی اولین ترجیح، معیشت کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے راولپنڈی : خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا چیمبر کی اولین ترجیح، معیشت کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، خواتین کو آگے لانے کیلئے چیمبر میں معلوماتی ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کرائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس صبور ملک نے ویمن انٹر پرنیورز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر میں ویمن بزنس انکیوبیشن سنٹر فعال انداز میں کام کر رہا ہے جس کا مقصد خواتین کوایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس شعبے میں آگے بڑھ سکیں ۔ چیئرپرسن کمیٹی فوزیہ قاضی نے کہا کہ ہنر مند خواتین کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے ڈسپلے سنٹر، سٹاک مارکیٹ، فری لانسنگ، فوڈ آؤٹ لیٹس اور اوورسیز پروموشن میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے ۔