پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی ہم اسٹائل ایوارڈ میں اداکاراؤں کے لباس پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نےاداکار بلال قریشی کا انسٹاگرام اسٹوری پیغام شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا۔ https://www.instagram.com/p/CQ8LMEghYwS/?utm_source=ig_embed&ig_rid=e21178ad-9b26-44b7-8015-8c2788cd8d9c لال قریشی نے اپنی اسٹوری میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ سب خوبصورت اور باصلاحیت ہیں، مجھ پر بھروسہ کریں، ایوارڈ شو میں شاندار نظر آنے کیلئے آپ لوگوں کو ایسے لباس پہننے کی ضرورت نہیں جو جسم ظاہر کریں۔ شرمیلا فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ خواتین کو ان کے لباس کے انتخاب کے ذریعے پرکھنا بند کریں، وہ ذی شعور ہیں، آزاد ہیں اور کسی کو بھی ان کے لباس کے انتخاب پر منفی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ پی پی رہنما نے مزید لکھا کہ یہ ایک آزاد دنیا ہے جیو اور جینے دو، بشریٰ انصاری کو اپنے دل کی خواہش پر رقص کرنے دو وہ ایسا کیوں نہ کریں ؟ انہیں ایسا کرنے کا پورا حق ہے، منفیت پھیلانے والوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ آپ اپنی مایوسیوں کو جانیے اور ان کا ازالہ کیجیے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے معروف اداکاروں سمیت مداحوں نے گزشتہ شب اسٹائل ایوارڈز کی تقریب سے اداکاراؤں کی وائرل ہونے والی تصاویر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔