تازہ ترین

خواتین کو تحفظ ،انصاف کی فراہمی پولیس کا نصب العین ، آر پی او

خواتین-کو-تحفظ-،انصاف-کی-فراہمی-پولیس-کا-نصب-العین-،-آر-پی-او

ملتان ریجن کے تمام اضلاع میں و یمن سنٹرز مکمل فعال کردئیے گئے ، وسیم احمد ملتان : ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے ظلم کا شکار خواتین کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی پولیس کا نصب العین ہے اس حوالے سے ملتان ریجن کے تمام اضلاع میں و یمن سنٹرز مکمل فعال کردئیے گئے ہیں جبکہ تھانے کی سطح پر بھی کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے خواتین کی دادرسی یقینی بنائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد،ہراسمنٹ اور ہر قسم کی حق تلفی سمیت خواتین پر ہونے والے مظالم کی شنوائی کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کی خصوصی تربیت کرائی گئی ہے تاکہ کیس کی پیچیدگیوں کو احسن طریقے سے حل کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔اپنے ایک بیان میں آر پی او وسیم احمد خان کاکہنا تھا کہ خواتین اپنے خلاف ہونیوالے مظالم کی شکایات پولیس ہیلپ لائن 1161 پر درج کراسکتی ہیں، ملتان ریجن میں اپنی نوعیت کی یہ منفرد ہیلپ لائن ہے جو 24 گھنٹے خواتین کی دادرسی کیلئے قائم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1161پر موصول ہونی والی شکایات پر خواتین اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں موقع پر جاکر مظلوم خواتین کی دادرسی کرتے ہوئے انکا تحفظ یقینی بناتی ہیں۔ خواتین کو و یمن سنٹرز کے پلیٹ فارمز سے مفت قانونی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں