تازہ ترین

خواتین ووٹرزکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

خواتین-ووٹرزکی-حوصلہ-افزائی-کیلئے-اقدامات-کررہے-ہیں،الیکشن-کمشنر-سندھ

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے الیکشن کمشنر سندھ محمد جاوید خان کی صدارت میں جمعہ کو تقریب کا انعقاد کیا گیا، کراچی: جس میں سائیں بخش چنڑ ڈائریکٹر سندھ، عبدالقادر ڈائریکٹر ایم آئی ایس، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ضلعی الیکشن کمشنرز، الیکشن آفیسرز سمیت مختلف این جی اوز کے ارکان اور سی ایس اوز نے شرکت کی۔ صوبائی الیکشن کمشنر محمد جاوید خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال اور خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے خاص طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن نے ہر ضلع میں ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی بنائی ہے جو ہر ماہ ضلع میں وقتاً فوقتاً ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے جبکہ نادرا کے اشتراک سے صوبے بھرمیںموبائل رجسٹریشن وینز پسماندہ علاقوں میں پہنچائی گئیں، جن سے خواتین ووٹرز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں