تازہ ترین

خواب بڑے،آگے بڑھنے کی لگن ہوتوکامیابی قدم چومتی ہے،گورنر

خواب-بڑے،آگے-بڑھنے-کی-لگن-ہوتوکامیابی-قدم-چومتی-ہے،گورنر

مستقبل میں طلبہ کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور ہو گی،ملک کو آگے لیکرجانا ہے،عمران اسماعیل پاکستان میں پی ایس ایل کی آمد خوش آئند،گورنر کاٹیموں کے اعزازمیں ظہرانے سے خطاب کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اتوار کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام ماس آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت انٹری ٹیسٹ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی محمد بشیر فاروق بھی موجود تھے ۔ ٹیسٹ میں 7 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا ، ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف کورسز کی تربیت دی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کا زبردست پروگرام ہے جو کہ مخیر حضرات کے تعاون سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام شروع کیا گیا ہے ، اس پروگرام کے لئے اداروں کا تعاون قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے انٹری ٹیسٹ میں شریک نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں پر پیسہ خرچ کیا جارہا ہے اس امید کے ساتھ کہ آپ آگے چل کر ملک کی خدمت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اب طلبہ کو موقع دے رہی ہے ، وہ اپنے اوپر بھروسہ رکھیں، بڑے خواب دیکھیں، خواب بڑے اور آگے بڑھنے کی لگن ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے ، مستقبل میں طلبہ کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور ہو گی اور اس ملک کو نوجوانوں نے آگے لے کر جانا ہے ۔ ادھر پی ایس ایل میں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ پاکستان میں پی ایس ایل کی آمد خوش آئند اور اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں