تازہ ترین

خطے میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ نریندر مودی، وزیر اعظم آ زادکشمیر

خطے-میں-دہشتگردی-کا-ماسٹر-مائنڈ-نریندر-مودی،-وزیر-اعظم-آ-زادکشمیر

کشمیری ہندوتوا کے نظر یہ کیخلاف سینہ تان کر کھڑے ہیں ، تقریب سے خطاب پلندری : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ نریندر مودی ہے ، کشمیری ہندوتوا کے نظر یہ کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہیں ، ہندوستان سات دہائیاں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی کشمیریوں کے جذ بہ حریت کو سرد نہیں کر سکا۔ آزادکشمیر کے عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کیلئے حکومت نے بلاتخصیص کام کیا ،آزادکشمیر آج مالیاتی طور پر خود کفیل ہے ، کشمیری عوام آخری دم تک قابض ہندوستانی افواج کا مقابلہ کرینگے ۔ہمارا سب سے بڑا کام ختم نبو ت کو آئین کا حصہ بنانا ہے ۔ تین سال میں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے کا موں کا جال بچھا یا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 33 کلومیٹر پختہ آزاد پتن راولاکوٹ روڈکے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع اور بٹے نی راہ میں بی ایچ یو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، وزیر تعمیرات عامہ چو د ھری محمد عزیز، وزیر جنگلات میر اکبر خان،ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی ،ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حاجی سردار منشا خان و دیگر بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں