تازہ ترین

ختم نبوت حلف نامہ کی بحالی کا خیرمقدم :مولانااﷲوسایا ودیگر

ختم-نبوت-حلف-نامہ-کی-بحالی-کا-خیرمقدم-:مولانااﷲوسایا-ودیگر

حلف نامہ نکالنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، پریس کانفرنس ملتان: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے حج فارم میں ختم نبوت کے حلف نامہ کی بحالی کا خیرمقدم اورحلف نامہ نکالنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی، حکومتی صفوں سے نکالنے کا مطالبہ کیاہے ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا اﷲوسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے مرکزی دفترختم نبوت میں پریس کانفرنس میں کہاکہ حج فارم سے ختم نبوت کاحلف نامہ سازش کے تحت نکالاگیا، جس سے حکومتی لوگ اور وفاقی وزیر مذہبی امور بھی بے خبررہے ۔ وہ یہ کہتے رہے کہ حلف نامہ موجود ہے ۔ مزید ڈیٹا فارم میں سے حلف نامہ خارج ہی کردیاگیا تھا جس پرمجلس تحفظ ختم نبوت ودیگرجماعتوں نے احتجاج کیا جس پرگذشتہ روز ہی ختم نبوت کاحلف نامہ بحال کیاگیاہے ۔ اس کی خبر بھی وفاقی وزیر نورالحق قادری نے دی، پہلے وہ کہتے تھے کہ حلف نامہ موجود ہے مگر اب انہوں نے بھی تسلیم کرلیا کہ حج فارم کو دوحصوں میں تقسیم کرکے ڈیٹا انٹری فارم سے حلف نامہ ختم کیاگیاتھا ، مولانا اﷲوسایا نے کہا کہ حلف نامہ حکومت نے بحال کردیاہے مگرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔،مولانااﷲوسایا، مولانااسماعیل شجاع آبادی نے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت عقیدہ کے خلاف سازش بند کی جائے ، عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے بیرونی دباؤ مستردکردے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے حج درخواستیں جمع کرادی ہیں ان سے حلف نامہ یامکمل حج فارم دوبارہ لیاجائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں