کورونا کے مریضوًں کی عیادت ،طبی سہولیات بارے دریافت کیا،مزید فراہم کرنے کی ہدایت خانیوال: ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا- ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ہسپتال میں کورونا کے تینوں پازیٹو مریضوں سے ملاقات کی ان سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا- ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ایم یس کو مریضوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے اس بار رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے مستحق خاندانوں کی رمضان پیکج کے تحت مالی امداد کی جائے گی متعلقہ محکمے عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ضلع بھر میں 77 ہزار 990 افراد میں سے 45 ہزار 384 افراد کو 55 کروڑ 3 لاکھ 6 ہزار روپے کی ادائیگی کر دی گئی جبکہ باقی افراد کو بھی جلد رقوم کی ادائیگی کر دی جائیگی۔