حیدرآباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 10افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں مانجھند کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں کوچ اور ٹرک دونوں کےڈرائیور بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کر دیاگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد اشرف، عتیق الرحمان اور اجمل، جاوید، حسنین، عظمہ، نورین، راشد، طارق اور پہلوان کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس کراچی سے پنجاب جارہی تھی، جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے۔