حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ، شادی میں 3 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 23 اپریل, 2026
پولیس کے مطابق رشتے دار کی شادی میں آئے بچے گھرکی چھت پر سو رہے تھے،گھر کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے بچوں کو کرنٹ لگا۔
پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 10 ، 12 اور 14 سال تھیں جب کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان حیسکو کے مطابق پھلیلی سب ڈویژن میں بچوں کی اموات کرنٹ لگنے سے ہوئی، حادثے کے مقام پر تاریں ٹوٹی ہوئی نہیں تھیں، ممکنہ طورپر بچے تاروں کے قریب موجود تھے یا چھونے سے کرنٹ لگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات سے بجلی کی تاریں چھت، دیواروں کے نہایت قریب ہوچکی ہیں، ٹنڈوطیب میں رہائشیوں کو پہلے بھی نوٹس جاری کر چکے ہیں۔