مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت بے حس اور نالائق ہے، انہیں اپنا کچھ پتا نہیں، وہ آج گئی یا کل گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے جاتی امراء لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک خبر ہے عوام پر جس طرح پیٹرول بم بجلی بن کر گرا ہے ، آٹا بجلی و ڈیزل مافیا کی جیبیں بھری گئی ہیں ، جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، لوگ بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں؟ حکومت نے جتنی تکلیف عوام کو دی ہے اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے، ہر کوئی وزیرِ اعظم کی طرح بنی گالہ میں نہیں رہتا اور سب کے پاس سرکاری گاڑیاں نہیں ہوتیں۔ لوگ بیس ہزار یا اس سے کم گزارہ کرتے ہیں سب کی فراٹے بھرتی گاڑیاں نہیں ہیں ۔ عوام کی جیبوں سے نکلا ہوا یہ پیسہ ، مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو بچانے کے لیے جو کوششیں کی جا رہی ہیں، ملک کا بچہ بچہ اس سے واقف ہے اور 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا ، نون لیگ اور پی ڈی ایم شاید ابھی لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہیں لیکن حکومت نے اپنے خلاف لانگ مارچ کی تیاری کر لی ہے۔