اسلام آباد : حکومت نے 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ کورونا صورتحال میں بہتری آ گئی۔ حکومت نے 6 اضلاع کے سوا باقی تمام میں اسکول کھولنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے نیوز کانفرنس میں بتایا 24 میں سے 18 اضلاع میں کورونا پابندیاں نرم کر رہے ہیں۔ 6 اضلاع میں وبا کے پیش نظر بندشیں 22 ستمبر تک برقرار رہیں گی۔ ان لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔ آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس میں 12 بجے تک اجازت ہو گی۔ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیوں کا اعلان ہے۔ اسد عمر نے کہا 24 اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے۔ ان 18 اضلاع میں 16 ستمبر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے ۔ انٹر سٹی بس سروس کے لیے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہو گی۔ پارکس اور جمز مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیےکھول دئیے جائیں گے۔ 6 اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی تاہم ان میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 10 بجے تک کیا جا رہا ہے۔