اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا الیکشن کمیشن کے متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ چور کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا، دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس چیزوں میں پڑنے سے اجتناب کیا مگر ایسی چور چور کی فضا بنائی کہ ہمیں جواب دینا پڑا۔ عدالت نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا تو اپیل میں جائیں گے۔