تازہ ترین

حکومت پنجاب کے تمام ترجمان فارغ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت-پنجاب-کے-تمام-ترجمان-فارغ،-نوٹیفکیشن-جاری

لاہور: حکومت پنجاب کے پہلے سے کام کرنے والے تمام ترجمان فارغ کردیا ہے، حکومت پنجاب کے صرف ایک ترجمان فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب  کے صرف ایک ترجمان فیاض الحسن چوہان ہوں گے ، حکومت پنجاب  کے پہلے سے کام کرنے والے تمام ترجمان  فارغ کردیے گئے ہیں ۔  حکومت پنجاب کے تمام ترجمانوں کے  نوٹیفیکشن منسوخ کردیے گئے۔ واضح رہے کہ   وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کے ترجمان کا اضافی عہدہ بھی دے دیا گیا تھا۔ فیاض الحسن چوہان دونوں عہدوں پرکام کریں گے ، جبکہ وزیراطلاعات و نشریات کا عہدہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہی رہے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں