تازہ ترین

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت-نے-سوشل-میڈیا-کو-ریگولیٹ-کرنے-کا-فیصلہ-کرلیا

لندن: برطانوی حکومت کا سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا، برطانیہ کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔ برطانوی حکومت کے فیصلے کے تحت ملکی میڈیا کی نگرانی کرنے والا ادارہ آفکام اب سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرے گا۔ آفکام فیس بک، ٹوئٹر، ٹک ٹاک، سنیپ چیٹ اور یوٹیوب کو ریگولیٹ کرے گا۔ سوشل میڈیا پر تشدد، شدت پسندی اور سائبر کرائم پر مشتمل مواد پر آفکام جرمانے کرسکے گا۔ آفکام کو سوشل میڈیا کے حوالے سے اختیارات بھی جلد تفویض کردیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ فروری 2018 میں برطانیہ میں براڈکاسٹنگ کو کنٹرول کرنے والے ادارے آفکام نے براڈکاسٹنگ کے اصول کی پامالی پر کریمیا کے ایک ریڈیو چینل پر 2ہزار پونڈ جرمانہ عاید کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اس اہم فیصلے کے بعد برطانوی میڈیا کا نگراں ادارہ آفکام مزید متحرک اور بااختیار ہوجائے گا۔ادھر پاکستان میں وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق ایس آر او جاری کردیا ہے، وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے لاگو کیے جانے والے قوانین کو سٹیزن پروٹیکشن اگینسٹ آن لائن ہارم رولز 2020 کا نام دیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں